Tuesday , November 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول تنگڈ پلی کی ذاتی عمارت کیلئے 20 کروڑ کی رقمی منظوری کا تیقن

اقلیتی اقامتی اسکول تنگڈ پلی کی ذاتی عمارت کیلئے 20 کروڑ کی رقمی منظوری کا تیقن

گمبھی راؤ پیٹ۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے سرسلہ کے تنگڈہ پلی میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول فار گرلز کی ذاتی عمارت کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ اپنی رقمی منظوری کا تیقن دیا۔ وہ یہاں اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کے دوران کلاس رومس، ڈارمیٹری حال، ڈائننگ ہال، اسٹیڈی رومس کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے مقامی ذمہ داروںکو یہ بات بتائی۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسہ میں زیر تعلیم طالبات سے فرش پر بیٹھ کر تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسکول میں ہونے والے مسائل کو بہت جلد حل کرنے کا بھی تیقن دیا۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل راما سوامی، شیخ یوسف وغیرہ موجود تھے۔

چیریال میں سڑک حادثہ
2 افراد ہلاک
مدور۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیریال ٹاؤن میں آج پیش آئے دو علحدہ علحدہ واقعات میں دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ سب انسپکٹر جے لکشمن راؤ کے بموجب ٹاؤن کے قلب میں واقع مندر کے پاس آج صبح 8 بجے تیز رفتار موٹر سیکل بے قابو ہوکر پانی کی موری میں گرجانے کے باعث جی رجنی کانت نیمی 23 سالہ نوجوان برسر موقع فوت ہوگیا۔ اطلاع پاکر چیریال پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانہ کو روانہ کرتے ہوئے کیس درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ دوسرا واقعہ کراس روڈ چیریال میں سیکل سوار سرینواس ریڈی 42 سالہ خانگی ایجنٹ کو عقبی سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر مار کر اوپر سے گذر جانے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین کی جانب سے چیریال دواخانے کو منتقل کرنے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ چیریال پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔ حادثہ کا شکار کار ڈرائیور سمی ریڈی نے اپنے آپ کو چیریال پولیس کے حوالے کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT