Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول جگتیال میں 80 طالبات کی نشستیں مخلوعہ

اقلیتی اقامتی اسکول جگتیال میں 80 طالبات کی نشستیں مخلوعہ

جگتیال ۔ /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول انگلش میڈیم برائے نسوان میں آن لائی بہت ہی کم درخواستیں داخل کی گیئں ہیں ۔ 80 طالبات کی نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ گزشتہ رات او ایس ڈی آن اسپیشل ڈیوٹی آفیسر عبدالمجید خان اور مغفور علی کے علاوہ میناریٹی ایگزیکٹیو آفیسر کریم نگر سرور میاں نے اچانک دورہ کیا اور اسکول پرنسپل اشوک اور طالبات سے تفصیلی معلومات حاصل کی اور دشواریاں اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے مدرسہ میں 80 طالبات کی نشستیں مخلوعہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ملت کے ذمہ داران اور فلاحی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے اس جانب توجہ دینے اور مدرسہ میں طلباء کو شریک کروانے مسلمانوں کو راغب کرنے کی خواہش کی ۔ بصورت دیگر مدرسہ کو برخواست کرنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محمود علی افسر انچارج اردو گھر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT