Wednesday , November 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول دوباک کے 8 طلبہ کا ناظرہ قرآن مکمل

اقلیتی اقامتی اسکول دوباک کے 8 طلبہ کا ناظرہ قرآن مکمل

سالانہ جلسہ کے موقع پر تہنیت کی پیشکشی، اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی

دوباک۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک اقلیتی اقامتی اسکول میں دوسرا سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اولیائے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ سدی پیٹ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جبورتنم، سینئر اسسٹنٹ ڈی ایم ڈبلیو محمد معز اور ویجیلنس آفیسر محمد غوث پاشاہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ اقلیتی اقامتی اسکول دوباک کے 8 طلباء نے ناظرہ قرآن مکمل کئے ہیں۔ ان 8 طلباء اور ان کے استاذ محترم جناب محمد صادق کے علاوہ دیگر اساتدہ کی بھی گلپوشی کی گئی۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جیوارتنم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 204 اقلیتی اقامتی اسکولس میں دوباک اقلیتی اقامتی اسکول ایک واحد اسکول ہے جس کو 2017ء میں اول مقام حاصل ہوا اور اسکول کے پرنسپل نذیر احمد خاں کو بیسٹ پرنسپل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دوباک اقلیتی اقامتی اسکول میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو دینیات، ناظرہ قرآن، باجماعت نماز کی پابندی ہورہی ہے۔ اس اسکول میں ماہر باصلاحیت اساتذہ کا تقرر عمل میں لایا گیا جس کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے اولیائے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس اسکول میں داخلہ دلواکر کے مستقبل کو روشن بنائیں۔ اعلیٰ انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت قیام و طعام کا بھی بہترین و عمدہ نظم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018-19ء کے لئے پانچویں جماعت میں آن لائن داخلوں کا عمل جاری ہے۔ اس اجلاس کی نظامت پرنسپل نذیر احمد خاں نے کی۔ بعدازاں لڑکوں نے تہذیبی و ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کیا۔ طلباء کی بہترین کارکردگی پر اولیاء طلبہ نے مسرت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں قاضی محمد علیم الدین شرفی، قاری ضیاء الحق، حافظ صادق، دوباک مسجد کمیٹی صدر محمد آصف، لچھاپیٹ مسجد کمیٹی صدر محمد سلیم، محمد حمید، محمد مزمل اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT