Friday , April 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں داخلے

اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں داخلے

جماعت پنجم میں مسلم طلبہ کیلئے 60 نشستیں مخلوعہ ‘ استفادہ کی خواہش

نارائن پیٹ ۔ 18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول کے پرنسپال مسٹر بالا نرسمہاسوامی کے پریس نوٹس کے بموجب اقلیتی اسکول نارائن پیٹ برائے ذکور (انگلش میڈیم) میں سال 2018-19 کے لئے داخلوں کا آغاز مورخہ 19 ؍ مارچ سے آغاز عمل لایا جائیگا جو کہ 20 ؍ اپریل 2018 تک جاری رہے گا ۔ آئندہ تعلیمی سال 2018-19 ء جماعت پنجم میں اقلیتی مسلم طالب علم 60 مخلوعہ نشست کو پر کیا جائیگا۔ جبکہ 20 دیگر طبقات کے لئے بھی مختص کی گئی ہیں اسی طرح جماعت ششم ’ ہفتم ‘ ہشتم اور نہم جماعتوں میں داخلے اقلیتی مسلم طلبا کے لئے ہیں ۔ جو صرف چند مخلوعہ ہیں پر کیا جائیگا ۔ آن داخلوں کے لئے ویب سائیٹ www.http://tmriestelangana. gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ مسٹر بالا نرسمہاسوامی نے اولیاء طلبا ‘ سیاسی ‘ سماجی علم حضرات سے اپیل کی ہے کہ کل بروز پیر 19؍ مارچ دوپہر دو بجے دن اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں داخلے کے افتتاح پروگرام میں شرکت فرمائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل :7331170832 ؍ 9550566752 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT