Tuesday , December 18 2018

اقلیتی اقامتی اسکول نلگنڈہ میں داخلے

نلگنڈہ ۔ 13 ؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز نلگنڈہ جناب محمد بشیرالدین نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ حکومت نے مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ریاست کے 10 اقامتی اسکولس میں جونیئر کالج کا درجہ عطا کیا ہے ۔ جہاں پر معیاری تعلیم مفت قیام و طعام اور شب وروز اخلاقی تربیت کے علاوہ کھیل کود و دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال 2018-19 میں جونیر کالج نلگنڈہ میں ایم پی سی اور بی پی سی میں 40 ‘ 40 نشستوں پر داخلہ دیا جا رہا ہے ۔ خواہشمند طلبا آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ آن لائن فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ؍ مئی مقرر ہے ۔ منتخب امیدواروں کی اسنادات کی جانچ 22 ؍ مئی مقرر ہے ۔ یکم جون سے کلاسیس کا آغاز ہوگا اور بتایا کہ روسٹر سسٹم کے تحت ایس سی ‘ ایس ٹی اور بی سی طبقات کے لئے نشستیں فراہم ہیں ۔ جناب بشیرالدین نے اقلیتوں میں شعور بیدار کریں اور خواہشمند طلبا کی رہبری و رہنمائی کرنے کی خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کے لئے آفس اوقات کار میں سل نمبر : 9989924972 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT