Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اقامتی مدارس میں عارضی اساس پر تقررات

اقلیتی اقامتی مدارس میں عارضی اساس پر تقررات

29 مئی درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ 25 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں قائم کردہ مائناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس (اقلیتی اقامتی مدارس) میں عارضی اساس پر اساتذہ کی جائیدادوں پر کئے جانے والے تقررات کیلئے خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں 29 مئی کو 5 بجے شام تک حج ہاؤز نامپلی میں واقع ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر کے دفتر میں داخل کرسکتے ہیں۔ جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد ایم پرشانتی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اقلیتی اقامتی مدارس میں ٹی جی ٹی تلگو ٹیچرس کی 19 جائیدادیں، ٹی جی ٹی انگلش 13 جائیدادیں، ٹی جی ٹی میاتھس 23 جائیدادیں، ٹی جی ٹی سائنس 6 جائیدادیں، ٹی جی ٹی ہندی 7 جائیدادیں، ٹی جی ٹی سوشیل 4 جائیدادوں کے علاوہ پی ای ٹی، آرٹ اینڈ کرافٹ ٹیچرس کی جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس سی ، ایس ٹی، بی سی اے بی سی اور بی سی ڈی کے علاوہ جسمانی معذورین ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہوں گے اور عمر کی حد 21 تا 34 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن قواعد و ضبط کے مطابق تعلیمی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست گذار اہل امیدواروں کیلئے 31 مئی کو صبح 9 بجے سے محبوبیہ گرلز ہائی اسکول واقع گن فاؤنڈری میں انٹرویوز شروع کئے جائیں گے اور اہل درخواست گذار امیدواروں کو چاہئے کہ وہ وقت مقررہ پر موجود رہیں۔

TOPPOPULARRECENT