Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی امیدواروں کیلئے ہاسٹل ویلفیر آفیسرس تقررات کیلئے کوچنگ

اقلیتی امیدواروں کیلئے ہاسٹل ویلفیر آفیسرس تقررات کیلئے کوچنگ

حیدرآباد ۔ 21 فبروری ( پریس نوٹ ) ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل گن فاؤنڈری کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے محکمہ ٹرائیل ویلفیر اور بیاک ورڈکلاسیس کے ہاسٹلس میں ویلفیر آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں جس کے پیش نظر محکمہ اقلیتی بہبود نے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کو کوچنگ فراہم کی جارہی ہے ۔ کوچنگ سے استفادہ کیلئے 23 فبروری سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگا جس میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقات جیسے مسلم ‘ بدھسٹ ‘ جین ‘ سکھ اور کرسچن امیدوار درخواستیں دینے کے اہل ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 6مارچ مقرر کی گئی ہے ۔کلاسیس کا آغاز 9مارچ سے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو واقع ایس بی آئی گن فاؤنڈری حیدرآباد میں ہوگا ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت گریجویشن کے ساتھ ڈپلوما ان ایجوکیشن یا پھر بیچلرس آف ایجوکیشن رہنا چاہیئے ۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر اقلیتی بہبود واقع جامعہ نظامیہ کامپلکس سے راست یا فون نمبر 040-23236113 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT