Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / اقلیتی آبادی والے علاقوں میں 20,000 بینک شاخوں کا قیام

اقلیتی آبادی والے علاقوں میں 20,000 بینک شاخوں کا قیام

نئی دہلی 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سچر کمیٹی رپورٹ کے مطابق ایسیعلاقے جہاں اقلیتوں کی قابل لحاظ آبادی ہے، وہاں بینکوں کی 20,000 سے زائد نئی شاخوں کو کھولا جائے گا۔ مرکزی مملکتی وزیربرائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے یہ تفصیلات اُس وقت بتائیں جب وہ اقلیتوں کے لئے حکومت کی جانب سے مالیاتی طور پر زائد تعاون کے پروگرام کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں بینکوں کی نئی شاخیں کھولنا بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہاکہ 19,119 پبلک سیکٹرس کی شاخیں ایسے علاقوں میں کھولی گئی ہیں جن کی 31 مارچ 2014 ء تک اقلیتوں کی قابل لحاظ آبادی کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ گزشتہ مالیاتی سال میں بینکس کی 1153 نئی شاخیں کھولی گئی تھیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ گزشتہ دو سال کے دوران ٹاملناڈو میں بینکس کی کتنی شاخیں کھولی گئیں تو انھوں نے کہاکہ 9505 شیڈولڈ کمرشیل بینکس 30 جون 2015 ء کے مطابق کارکرد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT