Tuesday , December 11 2018

اقلیتی ایم بی اے ‘ ایم سی اے کالجوں میں داخلے کیلئے کونسلنگ

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( پریس نوٹ ) یس ڈبلیو۔II‘ اے سی کے ذریعہ ایم بی اے اور ایم سی اے میں تعلیمی سال برائے 2014-15ء میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلے کی غیر مرکوز آن لائن کونسلنگ 11اور 12اکٹوبر کو حیدرآباد‘ وجئے واڑہ اور نیلور میں منعقد ہوگی۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں واقع متعدد مسلم اور عیسائی اقلیتی کالجوں میں داخلوں کیلئے یہ پہلے مرحلے

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( پریس نوٹ ) یس ڈبلیو۔II‘ اے سی کے ذریعہ ایم بی اے اور ایم سی اے میں تعلیمی سال برائے 2014-15ء میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلے کی غیر مرکوز آن لائن کونسلنگ 11اور 12اکٹوبر کو حیدرآباد‘ وجئے واڑہ اور نیلور میں منعقد ہوگی۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں واقع متعدد مسلم اور عیسائی اقلیتی کالجوں میں داخلوں کیلئے یہ پہلے مرحلے کی کونسلنگ ہوگی ۔ ایسے امیدوار جو ایس ڈبلیو ۔I کے ذریعہ کسی بھی کالج میں پہلے ہی داخلہ حاصل کرسکے ہیں اب سلائیڈنگ یا اپنی پسند کے مطابق کسی دوسرے کالج کو منتقلی کے لئے ایس ڈبلیو ۔II میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ فیس ری ایمبرسمنٹ کے مستحق وہی طلبہ ہوں گے جو فاسٹ اسکیم کے تحت حکومت تلنگانہ کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ٹیوشن فیس ری ایمبرسمنٹ کے مستحق ہوں گے ۔ ایس ڈبلیو ۔IIاے سی کیلئے حیدرآباد میں کونسلنگ اے پی وٹرنری اسوسی ایشن ہال شانتی نگر حیدرآباد میں ہوگی ۔ اقلیتی کالجوں میں داخلہ کے خواہشمند امیدوار اس کونسلنگ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT