Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بہبود کمیٹی کا دورہ ورنگل منسوخ

اقلیتی بہبود کمیٹی کا دورہ ورنگل منسوخ

حیدرآباد ۔ 19۔ ستمبر (سیاست نیوز) اسمبلی اور کونسل کی اقلیتی بہبود کمیٹی کا 21 ستمبر کو دورہ ورنگل ملتوی ہوچکا ہے۔ کمیٹی کے صدرنشین اور رکن اسمبلی عامر شکیل نے دورہ کے التواء کی اطلاع دی ہے ۔ کمیٹی ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے اوقافی جائیدادوں کا جائزہ لینے والی تھی اور اس سلسلہ میں مقامی رکن اسمبلی ڈی ونئے بھاسکر نے کمیٹی سے دورہ کی خواہش کی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دسہرہ کی تعطیلات اور حکومت کی جانب سے خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کے پروگرام کے پیش نظر اقلیتی بہبود کمیٹی کا دورہ ملتوی کردیا گیا ۔ آئندہ دورہ کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔ اقلیتی بہبود کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے شروع کردہ اراضی سروے سے استفادہ کرنے اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کا فیصلہ کیا تھا ۔ کمیٹی مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹرس سے نمائندگی کا منصوبہ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT