Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بہبود کیلئے ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات کی ستائش

اقلیتی بہبود کیلئے ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات کی ستائش

آندھرا پردیش مسلم تنظیموں کا اظہار مسرت ، سید اکبر حسین سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 20 ۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتوں کی بھلائی کیلئے ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات کی آندھراپردیش میں مسلم تنظیموں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین کے دورہ گنٹور کے موقع پر جمیعتہ علماء گنٹوں کے ذمہ داروں نے ملاقات کی اور تلنگانہ میں عمل کی جارہی اسکیمات پر مبارکباد پیش کی۔ جمیعتہ علماء کے ذمہ داروں مولانا محبوب خاں ، حافظ محمد عباس ، حافظ عبدالرحمن ، حافظ محمد عثمان، حافظ ارشاد احمد کے علاوہ تلگو دیشم کے اقلیتی قائد پی سبحان خاں ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین سامبا سیوا راؤ ، اے کے راؤ ، شیخ مزمل ، مرلی موہن ریڈی ، سی پی ایم قائدین شیخ رفیق ، وی روی شنکر ، طیب علی اور سنتوش نے اکبر حسین سے ملاقات کے دوران تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کا بجٹ 2000 کروڑ مختص کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے شادی مبارک اسکیم کی امدادی رقم ایک لاکھ 116 روپئے کرنے کے چیف منسٹر کے اعلان کی ستائش کی۔ آندھراپردیش کے قائدین نے تلنگانہ کی اسکیمات کی ستائش کرتے ہوئے آندھرا پردیش میں اسی طرح کی اسکیمات شروع کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کا فیصلہ کیا۔ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن اکبر حسین نے تیقن دیا کہ وہ اسکیمات کی تفصیلات روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صد فیصد سبسیڈی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا، جس کے تحت بینک سے کسی تعلق کے بغیر چھوٹے کاروبار کیلئے امدادی رقم دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT