Thursday , April 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی بہبود کے اقدامات کیلئے 1200 کروڑ کا بجٹ منظور

اقلیتی بہبود کے اقدامات کیلئے 1200 کروڑ کا بجٹ منظور

نظام آباد میں منعقدہ جلسہ سے ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کا خطاب

نظام آباد :12؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت اقلیتی بہبود کیلئے سنجیدہ ہے اور بڑے پیمانے پر اقلیتی بہبود کیلئے اقدامات کرتے ہوئے 1200 کروڑ روپئے کا بجٹ منظور کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر کلکٹریٹ گرائونڈ پر منعقدہ جلسہ میں وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کیا ۔ انہوں نے مولانا ابو الکلام آزاد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ پر چل رہا ہے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو مولانا ابو الکلام آزاد کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے اقلیتی طلباء کو کارپوریٹ طرز پر تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لایا ہے اور گذشتہ تین سالوں میں بجٹ بڑے پیمانے پر منظور کرتے ہوئے اس سال اقلیتی بہبود کیلئے 1200 کروڑ روپئے منظور کیا گیا ۔ اقلیتی بہبود کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مولانا ابو الکلام آزاد کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے ہوئے ان کے حصولوں کی عمل آوری کرنے کی خواہش کی ۔ اس جلسہ کی کارروائی رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نے چلائی ۔ رکن راجیہ سبھا مسٹر ڈی سرینواس نے اپنی تقریر میں کہا کہ پہلی مرتبہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی بہبود کیلئے اقدامات ملک گیر سطح پر کئے جارہے ہیں اور کئی اسکیمات کو متعارف کیا گیا ۔ مولانا ابو الکلام آزاد مجاہد آزادی کی حیثیت سے ملک کو صحیح سمت دکھائی ان کی نظریات اور عمل کرنا بے حد ضروری ہے اور ان کے تعلیمات اور ان کے اصولوں اور ان کی خدمات سے نئی نسل کو واقف کروانا ضروری ہے ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کیلئے ان کی تاریخ کو واقف کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر مسٹر گنیش گپتا نے ابو الکلام آزاد کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتی بہبود کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اقلیتوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقلیتی مدارس کا قیام عمل میں لایا ہے انچارج کلکٹر رویندرریڈی ، مئیر آکولہ سجاتا ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس جلسہ میں ایم ایل سی وی جی گوڑ، مشن بھگیرتا کے نائب صدر پرشانت ریڈی ، ٹی آرایس اقلیتی سیل کے صدر نوید اقبال ، ٹی آرایس قائدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT