Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی ریسیڈنشیل اسکولس میں داخلے جاری

اقلیتی ریسیڈنشیل اسکولس میں داخلے جاری

حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے تمام 31 اضلاع میں پائے جانے والے 201 اقلیتی ریسیڈنشیل اسکولس میں تعلیمی سال 2017-18 ء کے لئے آن لائن داخلے 10 فروری سے شروع ہوچکے ہیں۔ 15 مارچ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ خواہشمند والدین اپنے بچوں کو پانچویں، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں آن لائن داخلہ دلواسکتے ہیں یا پھر رہائشی ثبوت اور طالب علم کی پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ درخواست راست دی جاسکتی ہے۔ حج ہاؤز کے گراؤنڈ فلور پر رہنمائی کیلئے کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔
http://tmreis.telangana.gov.in
پر آن لائن اندراج کیا جاسکتا ہے۔ہیلپ لائن نمبر 040-23437909 ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT