Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طالبات کا شاندار مظاہرہ

اقلیتی طالبات کا شاندار مظاہرہ

ورنگل ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے مسابقتی دور میں اقلیتی طلبہ اپنی تعلیمی قابلیت کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں ، تعلیمی شعبہ میں طالبات اعلی نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور اداروں کا نام روشن کررہی ہیں ، ان خیالات کا اظہار خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنچتن ایجوکیشنل سوسائٹی نے کاکتیہ یونیورسٹی سال 2013 ء ٹاپ ر

ورنگل ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے مسابقتی دور میں اقلیتی طلبہ اپنی تعلیمی قابلیت کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں ، تعلیمی شعبہ میں طالبات اعلی نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور اداروں کا نام روشن کررہی ہیں ، ان خیالات کا اظہار خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنچتن ایجوکیشنل سوسائٹی نے کاکتیہ یونیورسٹی سال 2013 ء ٹاپ رینک حاصل کرنے والی طالبات شہناز بیگم ، رضیہ سلطانہ کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کاکتیہ یونیورسٹی سطح پر محبوبیہ پنچتن ڈگری کالج بی کام کمپیوٹر کی طالبہ شہناز بیگم نے پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اسی طرح رضیہ سلطانہ نے 5 واں رینک حاصل کیا یونیورسٹی سطح پر اقلیتی طالبہ کا یونیورسٹی سطح پر پہلا رینک حاصل کرنا انتہائی مسرت کا موقع ہے ہم سب کیلئے آج اس طالبہ نے مسلم قوم کا نام روشن کیا ۔ مسلسل محنت اور جستجو کی وجہ سے طالبات کو یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرنے کا مواقع ملے ۔ سکریٹری خواجہ محمد حسن شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ کے مقابلہ میں اقلیتی طلبہ و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ بہتر ہے مسلسل ہمارے طلبہ کامیابی کی طرف رواں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ورنگل کاقدیم اقلیتی ادارہ محبوبیہ پنچتن کالج میں فرسٹ کلاس تا پی جی کورس تک کی سہولیات ہیں ، ہر سال یونیورسٹی سطح پر کالج کے طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ بہتر ہورہا ہے ، اس اقلیتی ادارہ میں تین زبانوں میں تعلیم دینے کا اہتمام ہے ۔ اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم ، محبوبیہ پنچتن ڈگری کالج میں بی اے ، بی کام ، بی کام کمپیوٹر سائنس ، بی ایس سی ، ایم پی سی ایس ( انگریزی میڈیم ) بی بی ایم کورس میں تعلیم کا اعلی معیاری اساتذہ کی زیرنگرانی تعلیم کا انتظام ہے ۔ اس موقع پر سندر راج سکریٹری ( ماسٹرجی) کالج نے بھی تہنیتی تقریب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وائس پرنسپل محبوبیہ پنچتن ڈگری کالج ورنگل ایم اے قدیر ، محمد عثمان ، جوائنٹ سکریٹری نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازاں محبوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے کاکتیہ یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرنے والی طالبات شہناز بیگم ، رضیہ سلطانہ کی شال پوشی اور گلپوشی اور ایک یادگار مومنٹو پیش کیا ۔ اس موقع پر غوری ایڈوکیٹ ، اے آئی ایس ایف قومی صدر سید ولی اللہ قادری ، جونیر کالج پرنسپل سید امیرالدین حسینی ، ڈاکٹر یعقوب علی ، محمد زبانی وینکٹ ریڈی ، محمد فصیح الدین ، عبدالرشید ، ایم اے نعیم ، بدرالزماں کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT