Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طبقات کو ایمسیٹ ، نیٹ کی کوچنگ

اقلیتی طبقات کو ایمسیٹ ، نیٹ کی کوچنگ

ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور کا اعلان
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام EAMCET (AM) & NEET – 2018 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر (CEDM) کی جانب سے 27 مارچ تا 28 اپریل نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول ، ظہیر آباد ، تبارک ہائی اسکول ، حطی اسٹریٹ ، نظام آباد اور این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ، محبو بنگر پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ صرف نظام کالج حیدرآباد میں NEET اردو میڈیم کے لیے بھی کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کیے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں ۔ اس کوچنگ سے استفادہ کرنے کے خواہش مند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم / سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ ، آدھار ، ایمسیٹ ۔ نیٹ 2018 آن لائن اپلی کیشن فارم کی زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 24 مارچ تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT