Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / اقلیتی طبقہ میں ہنرمندی کے فروغ پر زور دیا جائے

اقلیتی طبقہ میں ہنرمندی کے فروغ پر زور دیا جائے

جے پور، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی اقلیتی جوائنٹ سکریٹری سی سامریہ نے راجستھان میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے آندھرا پردیش ماڈل اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی اکثریتی علاقوں میں تعلیم اور صحت کی خدمات پر زور دینے کے ساتھ ہی تکنیکی تعلیم کے ذریعے ہنرمندی کو فروغ دینے پر زور دیا جائے۔ سامریہ نے آج یہاں وزیر اعظم کے نئے 15 نکاتی اور کثیر علاقائی ترقی پروگرام کے ریاستی سطحی اجلاس میں کہا کہ ریاست میں مولانا آزاد تعلیمی ادارہ کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ریاست میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو خودکے روزگار سے جوڑ کر خود انحصار بنایا جائے تاکہ انہیں مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیم کابروقت فائدہ مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے بچوں کو ٹیکہ لگانے ، آنگن باڑی اور آشا معاونین میں ان کا انتخاب، مدرسہ تعلیم، رہائشی اسکولوں کو جدید بنانے پر زور دینے کے ساتھ ہی پری میٹرک کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ اقلیتی امور وپن چندر شرما نے افسران سے کہا کہ ریاست میں منصوبوں کے تحت تعمیری کاموں کے افادیت سرٹیفکیٹ جلد بھجوائے جائیں تاکہ مرکزی حکومت سے ریاست کو اگلی رقم جلد الاٹ ہو سکے ۔

TOPPOPULARRECENT