Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طلباء کوآرآربی کی مفت کوچنگ

اقلیتی طلباء کوآرآربی کی مفت کوچنگ

کرنول5؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی ڈائرکٹرعلاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کرنول جناب سیدامدادعلی قادری کے بموجب مرکزہذاکے زیراہتمام اقلیتی طلباء کوآرآربی کی مفت کوچنگ دی جائے گی۔ ریلوے ریکرومنٹ بورڈکے لئے آن لائن درخواست کردہ طلباء اس کوچنگ کے لئے اہل ہوں گے، قادری صاحب نے کہاکہ خواہشمندطلبہ آن لائن داخل کردہ درخواست اورڈگری کی سندزیراکس کے ساتھ دوپاسپورٹ سائزتصاویر عثمانیہ کالج کرنول میںواقع RCEDMکے دفترمیںاوقات کارمیں9؍فروری تک داخل کریں،10؍فروری سے کوچنگ کاآغازہوگا،انہوں نے کہاکہ ماہراورتجربہ کاراساتذہ کے ذریعہ کوچنگ دی جائے گی، تعلیمی موادبھی مفت فراہم کیاجائے گا۔ مزیدتفصیلات کے لئے موبائل نمبر پر9441761178ربط پیداکیاجاسکتاہے۔

TOPPOPULARRECENT