Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / اقلیتی طلباء کیلئے اسکالر شپس ، آن لائین درخواستیں

اقلیتی طلباء کیلئے اسکالر شپس ، آن لائین درخواستیں

تاریخ میں /30 ستمبر تک توسیع ، وزارت اقلیتی امور کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اقلیتی طلباء کیلئے ری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے 2016-17 ء کیلئے آن لائین درخواستیں کے ادخال کی تاریخ میں /30 ستمبر تک توسیع کی ہے ۔ وزارت اقلیتی امور نے اقلیتی طلباء سے آن لائین درخواستیں طلب کی ہیں ۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وزارت اقلیتی امور نے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کی ہے ۔ قبل ازیں درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ /31 جولائی سے /31 اگست کردیا گیا تھا ۔ مزید توسیع کا فیصلہ مملکتی وزیر اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس بات کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا کہ اقلیتی طلباء کی جانب سے متعدد نمائندگیاں کی گیئں تھیں اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ پری میٹرک سطح پر اسکالر شپس پیش کی جارہی ہے تاکہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے سرپرستوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ اپنے بچوں کو اسکولی تعلیم کے اخراجات کا بوجھ برداشت کرنے سے بچ سکیں ۔ والدین کو اطمینان دلانے کیلئے اسکالر شپ دی جارہی ہے ۔ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ بھی اسی ضمن میں دی جارہی ہے تاکہ اقلیتی طلباء تعلیم حاصل کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT