Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طلباء کیلئے سیول سرویس امتحان کی مفت کو چنگ

اقلیتی طلباء کیلئے سیول سرویس امتحان کی مفت کو چنگ

سنگاریڈی۔16؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ ناہیدہ بیگم لکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج فار(ویمنس) سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب مستقر سنگاریڈی کے ویمنس ڈگری کالج میں ضلع میدک کے اقلیتی طبقات کیلئے سیول سرویس پر یلمس امتحان سال 2016 میں شرکت کرنے والے اُمیدواروں کو مفت کو چنگ دی جا ئے گی۔اقلیتی امیدوار جنہوں نے کم از کم ڈگری کامیاب اردو ‘ انگلش اور تلگو میڈیم کے اقلیتی امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔امیدوار اور ان کے سرپرستوں کی جملہ سالانہ آمد نی 2 لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو۔ سیول سروسس کے مسابقتی امتحان 2016 میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواست، دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور ڈگری میمو آف مارکس کے ساتھ 17 ؍مارچ تک داخل کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9032316770 پر ربط کریں۔ضلع میدک کے اولیاء طلباء سے خواہش کی جاتی ہیے کہ وہ استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT