Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبا کو اوور سیز اسکالرشپ اسکیم ‘ 12 اکتوبر درخواستوں کی آخری تاریخ

اقلیتی طلبا کو اوور سیز اسکالرشپ اسکیم ‘ 12 اکتوبر درخواستوں کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 26۔ ستمبر (سیاست نیوز) بیرونی ممالک میں اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے بتایا کہ درخواستوں کی وصولی کے سلسلہ میں اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سے ابھی تک صرف 152 درخواستیں آن لائین داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے اسکیم سے استفادہ کے خواہشمند اور اہل طلبہ سے اپیل کی کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں داخل کردیں۔ اس اسکیم کے تحت اسکالرشپ کے طور پر حکومت 20 لاکھ روپئے ادا کریگی اور ایک طرف کا فضائی کرایہ بھی ادا کیا جائیگا ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے کہا کہ اس اسکیم کیلئے 60 فیصد نشانات کے حصول کی شرط برقرار ہے اور کم درخواستیں داخل ہونے پر نشانات کے فیصد میں رعایت پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں صرف 152 درخواستوں کا ادخال کافی کم ہے لہذا اقلیتی طلبہ میں اسکیم کے بارے میں شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ اس اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ممالک کی فہرست میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت کی منظوری کے بعد مزید ممالک اس فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT