Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ اور نوجوانوں کو مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سنٹر سے استفادہ کا مشورہ

اقلیتی طلبہ اور نوجوانوں کو مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سنٹر سے استفادہ کا مشورہ

عنقریب سرکاری تقررات کا اعلان ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر کا بیان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر مینارٹیز اسٹڈی سرکل حکومت تلنگانہ کے بموجب اقلیتوں کی تعلیمی ترقی اور بیروزگار نوجوانوں کے لیے حکومت تلنگانہ نے مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے تحت تلنگانہ مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سنٹر شروع کیا گیا ہے جس میں اقلیتی نوجوانوں کو ان کی تعلیمی ترقی کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو مستقل روزگار کے لیے رہبری کی جارہی ہے ۔ آج بہت سے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بہت سی جائیدادوں پر بھرتیاں ہورہی ہیں ۔ بہت جلد محکمہ پولیس کے علاوہ محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور بہت سارے اداروں کے اعلامیہ جاری ہوں گے ۔ اقلیتی نوجوان جو ایس ایس سی سے لے کر پوسٹ گریجویٹ ہوں تکنیکی مہارت رکھتے ہوں ۔ ایس ایس سی ، فیل یا پاس ہوں ۔ انٹر میڈیٹ فیل یا پاس ہوں یا گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ہوں پروفیشنلس کورس کر کے بیکار ہیں ۔ ایسے اقلیتی نوجوان فوری تلنگانہ مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سے رجوع ہوں تاکہ اپنا مستقبل سنوار سکیں ۔ دفتری کام کے اوقات صبح ساڑھے دس بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان کبھی بھی آپ اس پتہ پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔ تلنگانہ مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سنٹر ، تیسری منزل ، جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی آئی گن فاونڈری ، حیدرآباد ۔ فون 040-23236114 کے علاوہ اس ویب سائٹ tmccc.gov.in سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT