Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کو حصول پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کیلئے بونافائیڈ کے لزوم سے مشکلات

اقلیتی طلبہ کو حصول پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کیلئے بونافائیڈ کے لزوم سے مشکلات

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے بونافائیڈ سرٹیفکٹ کی شرط نے طلبہ کیلئے مشکلات پیدا کردی ہے۔ اسکالرشپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کے ساتھ بونافائیڈ سرٹیفکٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی تکمیل کے بغیر درخواستیں آن لائین قبول نہیں کی جارہی ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیدار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے بونافائیڈ سرٹیفکٹ کی شرط نے طلبہ کیلئے مشکلات پیدا کردی ہے۔ اسکالرشپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کے ساتھ بونافائیڈ سرٹیفکٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی تکمیل کے بغیر درخواستیں آن لائین قبول نہیں کی جارہی ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیداروں کی توجہ مبذول کروائی گئی تاہم ان کا کہنا ہے کہ دیگر طبقات کیلئے بھی یہی شرائط ہیں۔ واضح رہے کہ جونیئر کالجس کے طلبہ کیلئے چھٹویں تا دسویں جماعت بونافائیڈ سرٹیفکٹ داخل کرنا ضروری ہے جبکہ ڈگری کے طلبہ کیلئے جونیئر کالج کا بونافائیڈ داخل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آن لائین درخواستوں کے ادخال کے وقت اس سلسلہ میں علحدہ کالم رکھا گیا جس کے پر کرنے تک درخواست قبول نہیں کی جارہی ہے۔ اولیائے طلبہ نے کہا کہ اس شرط سے ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی طلبہ اسکالرشپ سے محروم ہوسکتے ہیں۔ اگر حکومت اسکالرشپ کی ادائیگی میں سنجیدہ ہے تو اسے اس شرط سے دستبرداری ا ختیار کرنی چاہئے ۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ طلبہ ساتویں جماعت کے بعد خانگی طور پر راست ایس ایس سی امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔ ایسے طلبہ کیلئے بونافائیڈ سرٹیفکٹس کی پیشکشی ناممکن ہے۔ ان میں زیادہ تر وہ طلبہ ہیں جو دینی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے راست طور پر ایس ایس امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بونافائیڈ سرٹیفکٹس کی اجرائی کے سلسلہ میں اسکول اور جونیئر کالجس کے انتظامیہ بھاری رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگرچہ حکومت نے درخواست فارم کے ادخال کی آخری تاریخ مقرر نہیں کی تاہم اسکولس اور کالجس کے انتظامیہ کی جانب سے 10 اپریل کی آخری تاریخ کا بہانہ بناکر طلبہ کو رقم دینے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ 2014-15 ء تعلیمی سال کی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے جو اقلیتی فینانس کارپوریشن کی ویب سائیٹ آن لائین داخل کی جاسکتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اقلیتی طلبہ کو بونافائیڈ سرٹیفکٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیں۔

TOPPOPULARRECENT