Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کو سیول سروسیس کی کوچنگ

اقلیتی طلبہ کو سیول سروسیس کی کوچنگ

اداروں کی نشاندہی کیلئے کمیٹی کی تشکیل ، انچارج اقلیتی بہبود اے کے خان کا بیان
حیدرآباد۔ 13۔ اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی طلبہ کو سیول سرویسس کی معیاری اداروں میں کوچنگ کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت نے پہلی مرتبہ اقلیتی طلبہ کو اس بات کا اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ ادارے میں سیول سرویسس کی کوچنگ حاصل کریں۔اتنا ہی نہیں طلبہ مکمل کورس کے بجائے بعض مضامین کیلئے الگ الگ ادارے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس کوچنگ کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ اقلیتی بہبود کے انچارج ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو عبدالقیوم خاں نے بتایا کہ چیف منسٹر کی ہدایت پر آج جی او جاری کردیا گیا۔ اس جی او کے تحت 100 اقلیتی طلبہ کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں سیول سرویسس کی کوچنگ فراہم کی جائے گی ۔ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز (سی ای ڈی ایم) نے سیول سرویسس کی کوچنگ کیلئے اسکریننگ ٹسٹ منعقد کیا تھا جس میں 100 طلبہ کا کوچنگ کیلئے انتخاب کیا گیا۔ اے کے خاں نے بتایا کہ سیول سرویسس کے انتہائی نامور اداروں میں کوچنگ فراہم کی جائے گی تاکہ اقلیتی طلبہ سرویس سرویسس کیلئے منتخب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو سیول سرویسس کے چار اداروں کی نشاندہی کرے گی۔ اس کمیٹی کے کنوینر کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا اور ارکان میں آئی پی ایس عہدیداروں اکن سبھروال اور تفسیر اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی ایک ہفتہ میں حکومت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے نامور اداروں کی نشاندہی کرے گی ۔ اے کے خاں کے مطابق سیول سرویسس کے کوچنگ سنٹرس کے انتخاب میں ان کے نتائج، انفراسٹرکچر سہولتوں کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ جس ادارے کے نتائج بہتر ہوں گے ، انہیں ترجیح دی جائے گی اور اقلیتی طلبہ کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی ایک ادارہ کا انتخاب کریں۔ محکمہ کی جانب سے ان پر مخصوص ادارہ میں کوچنگ کیلئے کوئی دباؤ نہیں رہے گا۔ مکمل کوچنگ یا پھر طلبہ مضامین کیلئے علحدہ اداروں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ حکومت نے اقلیتوں کے اسٹڈی سرکل کیلئے 7 کرو ڑ روپئے مختص کئے ہیں، اس رقم میں سے کوچنگ کی مکمل فیس حکومت ادا کرے گی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے دی گئی اس سہولت سے توقع ہے کہ اقلیتی طلبہ میں آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس عہدیدار تیار ہوں گے۔
لوک عدالت سے 3492 مقدمات کی یکسوئی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : میٹرو پولیٹن لیگل سرویس اتھاریٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل لوک عدالت کریمنل کورٹس نامپلی ، ایرم منزل اور سکندرآباد میں 3 ہزار 492 مقدمات کی یکسوئی کردی گئی ہے ۔ یہ بات مسٹر اے سرینواس کمار سکریٹری میٹرو پولیٹن لیگل سروسیس اتھاریٹی نے بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT