Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کو فیس باز ادائیگی ، 20 کروڑ کی اجرائی

اقلیتی طلبہ کو فیس باز ادائیگی ، 20 کروڑ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی طلبہ کیلئے اسکالرشپ اور فیس بازادائیگی کے تحت 20 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں، اس سلسلہ میں محکمہ فینانس کی جانب سے آج احکامات جاری کئے گئے ۔ مالیاتی سال 2015-16 ء کے تحت یہ رقم جاری کی گئی ہے ۔ حکومت نے مجموعی طور پر 425 کروڑ روپئے ان دونوں اسکیمات کیلئے مختص کئے تھے۔ بعد میں مزید 35 کروڑ روپئے کا اضافہ کیا گیا ۔ 460 کروڑ کے منجملہ 132 کروڑ 41 لاکھ پہلے مرحلہ میں جاری کئے گئے جبکہ آج 20 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ۔ محکمہ فینانس مزید 307 کروڑ 59 لاکھ روپئے جاری کرنا باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT