Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طلبہ کیلئے آسان تعلیمی قرضے

اقلیتی طلبہ کیلئے آسان تعلیمی قرضے

بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیشہ وارانہ کورسیس جیسے میڈیکل اور انجینئرنگ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے منتخب امیدواروں کے داخلے کو سیل بنانے کیلئے کرناٹک اسٹیٹ مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایم ڈی سی)اگلے دو دنوں میں سی ای ٹی سیل میں پیشگی رقم 15 کروڑ روپئے جمع کرے گا ۔ ریاستی وزیر برائے میونسپل انتظامیہ،امور اقلیت، و اوق

بیدر 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیشہ وارانہ کورسیس جیسے میڈیکل اور انجینئرنگ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے منتخب امیدواروں کے داخلے کو سیل بنانے کیلئے کرناٹک اسٹیٹ مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایم ڈی سی)اگلے دو دنوں میں سی ای ٹی سیل میں پیشگی رقم 15 کروڑ روپئے جمع کرے گا ۔ ریاستی وزیر برائے میونسپل انتظامیہ،امور اقلیت، و اوقاف قمر الاسلام نے یہ بات کہی۔ اردو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ رواں تعلیمی سال سے اریووا اسکیم کے ذریعہ پیشہ وارانہ کورسوں میںداخلہ کے خواہاں اقلیتی طبقہ کیامیدواروں کو داخلہ کے وقت ہی کم شرح سود پر آسان تعلیمی قرضہ دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پہلے اس اسکیم کے تحت قرضہ کی رقم ری ایمبرس کی جاتی تھی جس کی وجہ سے طلباء کو دوسروں سے قرضہ حاصل کرنا پڑتا تھا لیکن اب جائے داخلہ پر ہی قرضہ منظور کر کے سی ای ٹی سیل کے حوالے کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ اس آسان تعلیمی قرضہ کے تحت کے ایم ڈی سی ریاست بھر کے تیرہ سی ای ٹی مراکز میں طلباء کی مدد کرے گا۔ یہ قرضہ طلباء کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت بلز پر آسان قسطوں میں ادا کرنا ہوگا۔ وزیر موصوف نے ملک میں اس طرح کی یہ پہلی اسکیم شروع کی ہے ۔ ای ای ٹی تفصیلات کے کتابچہ کے ساتھ کے ایم ڈی سی نے اردو اسکیم کی تفصیل پر مشتمل دیڑھ لاکھ ہینڈ بیلنس منسلک کئے تھے۔ طلباء ا س سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کے ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد سلیم نے اس موقع پر بتایا کہ اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 20 جون تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ای ٹی سیل سے انہوں نے راست رابطہ رکھا ہے۔ اب طلباء کی دستاویزات کی جانچ کا مرحلہ چل رہا ہے ۔ 26 جون سے سلیکشن اور فیس بھرنے کی کارروائی شروع ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT