Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپ اور فیس بازادائیگی کیلئے 20 کروڑ جاری

اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپ اور فیس بازادائیگی کیلئے 20 کروڑ جاری

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کی  اسکالر شپ اور فیس بازادائیگی کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود نے 20کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ مالیاتی سال 2015-16 کے تحت یہ رقم جاری کی گئی ہے۔ اسکالر شپ کیلئے حکومت نے 35کروڑ روپئے مختص کئے تھے جس میں سے 30کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے مزید 5 کروڑ روپئے آج جاری ہوئے ہیں۔
جبکہ فیس باز ادائیگی کے تحت 425کروڑ کے منجملہ 102کروڑ روپئے جاری ہوچکے ہیں۔ آج 15کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ اس طرح دونوں اسکیمات کیلئے 20کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ فیس باز ادائیگی اسکیم کیلئے مزید 307 کروڑ روپئے کی اجرائی باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT