Friday , July 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طلبہ کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سنجیدہ

اقلیتی طلبہ کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سنجیدہ

رکن اسمبلی ناگرکرنول ایم جنادھن ریڈی کااقامتی اسکول کے سالانہ جلسہ سے خطاب

٭ ناگرکرنول/13اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی طلباء کے تعلیمی ترقی کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کافی سنجیدہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر مری جنارھن ریڈی نے کیا۔اقلیتی اقامتی اسکول ناگرکرنول کے پہلے سالانہ جلسے سے بحیثیت مہمان ِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ مستقر کے سکھا جیون گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ اس جلسے انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلباء کو بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے دئے جالے والے 10 لاکھ روپئے سے 20لاکھ روپئے تک اضافہ کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے اقلیتی اقامتی اسکولوں کے ریاست بھر میں بچھائے گئے جال چیف منسٹر کاعظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ غربت کے سبب اقلیتیں اعلٰی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہنے کے سبب آج آئی اے ایس یا آئی پی ایس کے عہدہ تک ان کی رسائی نہیں ہوپارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اقلیتوں یہ خواب پورا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کیلئے دہلی کے بعدپہلی بار حیدرآباد میں اسلامک سنٹر کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اور چیف منسٹر نے پوچھے بغیر ہی اقلیتوں کی غربت کااندازہ لگاتے ہوئے غریب مسلم لڑکیوں شادیوں کیلئے شادی مبارک اسکیم کومتعارف کرواتے ہوئے ابتداء میں51 ہزارروپئے اور بتدریج 75ہزار سے 75ہزارروپئے اور اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے آج ایک لاکھ 16 ہزارروپئے فراہم کررہی ہے۔حکومت پسماندہ اقلیتوں کوتجارت کی غرض سے لون فراہم کررہی ہے۔انہوں نے چند دن قبل اقلیتوں کی جانب سے گرلز اقامتی اسکول کے قیام کی گذارش کی گئی تھی اس سلسلے میں انہوںنے ضلع مستقر پر اقلیتی اقامتی اسکول (گرلز) کے قیام کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔انہوں نے کہا کہ طلباء کی جانب سے ہاسٹل میں ناکارہ بیت الخلاء اور کھیل کود کے لئے مناسب سہولت نہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقر میں سرکاری اراضی نہ ہونے کے سبب موضع توڑ کرتی میںواقع 17 ایکراراضی میں سے پانچ ایکر اراضی کومختص کرتے ہوئے اقلیتی اقامتی اسکول کیلئے عمارت کی تعمیرعمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پرکونسلر جناب حبیب الرَّحمٰن، انتظامی کمیٹی مساجد کے صدر جناب قطب الدین،صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد جناب محمدحنیف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈی ایم ڈبلیو و پرنسپل نے آنے والے تعلیمی سال میں پانچویں جماعت میں اپنے بچوں کوداخلے دلوانے اقلیتوں سے خواہش کی۔ متحدہ ضلع محبوب نگر کے کوآرڈینیٹر راملو،مینارٹی ویلفئیر آفیسر مسٹر سپتاگری، پرنسپل ناگراج،مارکٹ کمیٹی چئیرمین ونکٹیا،کونسلرس جناب محمد حبیب الرَّحمٰن، انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول جناب خواجہ قطب الدین، عرف پاشاہ بھائی، صدرانتظامی کمیٹی جامع مسجد جناب محمد حنیف،مسلم حقولہ پوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر منور،اساتذہ طلباء و اولیاء طلباء نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT