Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کے کیریئر کونسلنگ سنٹر کا آج افتتاح

اقلیتی طلبہ کے کیریئر کونسلنگ سنٹر کا آج افتتاح

حیدرآباد۔9۔جنوری(سیاست نیوز) حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں کل 10 جنوری 3 بجے سہ پہر جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کیریئر کونسلنگ سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ یہ سنٹر جامعہ نظامیہ کامپلکس کی تیسری منزل پر قائم کیا گیا ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود دانا کشور آئی اے ایس مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سنٹر تقریب کی صدارت کریں گے۔ حکومت نے تعلیم اور روزگار کے سلسلہ میں اقلیتی نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے کیریئر کونسلنگ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس سی سے پوسٹ گریجویشن اور پروفیشنل کورسس تک ماہرین کے ذریعہ رہنمائی کی جائیگی۔ تلنگانہ میں پہلی مرتبہ اس طرح کا منفرد ادارہ سرکاری سطح پر قائم کیا گیا ہے۔ پروفیسر شکور نے بتایا کہ مختلف کورسس اور ملازمتوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ امیدواروں کو ضرورت پڑنے پر درکار میٹریل سربراہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT