Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی فلاحی اسکیمات پر شعور بیداری پروگرام

اقلیتی فلاحی اسکیمات پر شعور بیداری پروگرام

معراج ایجوکیشن سوسائٹی ادونی کی جانب سے گول میز کانفرنس
ادونی /9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈرپیٹ منسپل اردو ہائی اسکول برائے طالبات ، خونی محلہ ادونی میں معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے حکومت ہندکی جانب سے وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام و ریاست آندھرا پردیش کی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے جاری مختلف فلاحی اسکیمات کی شعور بیدار یکیلئے گو ل میز کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں قاضی ٔ شہر جناب الطاف حسین صاحب ، الحاج خظیب محمد علی ہاشمی صاحب ، قائدین گلفروش شفیع احمد ،محمد اسمعیل ایم آئی ایم ، قادر باشاہ ، مہالتی اسحاق ، محبوب باشاہ ، اڈوکیٹ بشیر احمد ، ڈاکٹر سراج الحق ، ادباء یوسف شماسؔ، سید علی احمد پاشاہ صاحب، سید شاہ شاہ ولی متولی شاہی جامع مسجدادونی کے علاوہ دیگر دانشوران شہر شریک رہے ۔ اس موقع پر صدر جلسہ قاضی الطاف حسین نے بتایا کہ جتنی بھی اسکیمات اقلیتوں کیلئے حکومت سے دی جارہی ہیں۔ اس کا بھرپور فائدہ حاصل کرنا ہم تمام کی ذمہ داری ہے ۔ اگر کسی شخص کو اسکیمات سے متعلق جانکاری نہ ہوتو وہ دفتر قضاوت پہنچ کر معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کروڑہا روپئے جو اقلیتوں کیلئے منظو ر کئے جاتے ہیں۔ ہر سال استعمال نہ ہونے کی بنیاد پر واپس چلے جارہے ہیں۔ لہذا ان تمام اسکیمات سے متعلق تفصیلی جانکاری کیلئے دفتر قضاوت میں دو ریٹائرڈ تحصیلدار وں سے خدمت لی جارہی ہے۔ قاضی صاحب نے بتایا کہ معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی شہر میں اقلیتوں کیلئے جو کام کررہی ہے۔ دیگرتنظیموں کیلئے مشعل راہ ہے ۔بعد ازاں مہمانِ خصوصی خطیب شاہی جامع مسجد الحاج محمد علی ہاشمی صاحب نے بتایا کہ تمام اسکیمات سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے کیلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ لہذا جو کام معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے تعلیم یافتہ نوجوان کررہے ہیں وہ نہ صرف شہر کیلئے پورے ضلع کیلئے قابل فخر ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کے متعلق کسی کو علم نہیں تھا۔ اس شعور بیدار اجلاس سے بہت سارے لوگ فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT