Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی فینانس کارپوریشن سے اقلیتی طبقہ کیلئے ڈرائیور ایمپاورمنٹ پروگرام

اقلیتی فینانس کارپوریشن سے اقلیتی طبقہ کیلئے ڈرائیور ایمپاورمنٹ پروگرام

ماروتی ڈرائیونگ اسکول سے تربیت اوبیر سے روزگار فراہمی
حیدرآباد ۔ 15 ۔  فروری (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورس کو ماروتی موٹرس اور یوزر کیاب سرویس کے تعاون سے ’’ڈرائیور امپاورمنٹ پروگرام‘‘ شروع کیا گیا ہے ۔ اس  پروگرام کے تحت ماروتی ڈرائیونگ اسکول کے ذریعہ نہ صرف ٹریننگ دی جائے گی بلکہ Uber کے ذریعہ روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ گاڑیوں کی خریدی پر اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے امداد فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن کے مطابق اس اسکیم کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو ڈرائیونگ پروفیشن میں سرٹیفکٹ کورس فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ روڈ سیفٹی گاڑیوں کی مینٹننس اور دیگر امور میں تربیت دی جائے گی ۔ نئی گاڑیوں کی خریدی کے لئے کارپوریشن سے امداد فراہم کرتے ہوئے ڈرائیور کم اونر اسکیم پر عمل کیا جائے گا ۔ اس اسکیم کے ذریعہ درخواست گزار بآسانی بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ پروگرام سے استفادہ کیلئے امیدواروں کی اقل ترین تعلیمی قابلیت آٹھویں جماعت پاس ہونی چاہئے ۔ ایس ایس سی پاس یا فیل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ درخواست گزاروں کی عمر 21 تا 40 سال کے درمیان ہو اور ان کے پاس آر ٹی اے کی جانب سے 31 ڈسمبر یا اس سے قبل جاری کردہ لائیٹ موٹر وہیکل لائسنس ہوں۔ ایسے لائسنس جن پر ٹرانسپورٹ کا بیاچ ہو انہیں ترجیح دی جائے گی ۔ درخواست گزار Uber کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ امیدواروں کے خاندان کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں دیڑھ لاکھ اور شہری علاقوں میں دو لاکھ ہونی چاہئے ۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائین درخواستیں 15 تا 28 فروری درج ذیل پورٹل http://tsobmms.cgg.gov.in پر داخل کرسکتے ہیں۔ آف لائین درخواستیں قبول نہیں کی جائی

Top Stories

TOPPOPULARRECENT