Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی فینانس کارپوریشن سے بے روزگاروں کو ضامن روزگار کورسیس کی مفت تربیت

اقلیتی فینانس کارپوریشن سے بے روزگاروں کو ضامن روزگار کورسیس کی مفت تربیت

قیام و طعام مفت، اسٹیفنڈ کی سہولت، 13 اپریل ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد 10 اپریل (راست) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن (ٹی ایس ایم ایف سی) کے زیراہتمام بہ تعاون اپولو مڈاسکلس بے روزگار اور غیر ہنر مند افراد کے لئے ضامن روزگار کورسیس کی تربیت کا اعلان کیا ہے۔ کورسیس میں پھیلے باٹمی ٹیکنیشین (ایم ایل ٹی) اہلیت انٹرمیڈیٹ، ڈنٹل اسسٹنٹ اہلیت انٹر یا ایس ایس سی، ڈائبٹیس ایجوکیٹر اہلیت انٹر اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین اہلیت انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے۔ کورس کی مدت چار ماہ پر مشتمل ہے۔ دوران کورس داخلہ پانے والے دیہی امیدواروں کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ شہری امیدواروں کو ماہانہ 350/- روپئے اسٹیفنڈ دیا جائے گا۔ کورس کی مدت میں دو ماہ تھیوری اور مابقی دو ماہ میں پراکٹیکل کی تربیت دی جائے گی۔ کورس کی تکمیل پر سرٹیفکٹ دینے کے علاوہ کارپوریٹ شعبہ میں ماہانہ کم از کم 8 تا 15 ہزار تنخواہ کی ملازمت کے لئے رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔ امیدوار کی حد عمر 18 تا 28 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند افراد 13 اپریل تک رجسٹریشن کروانا چاہئے۔ مزید تفصیلات کے لئے حیدرآباد اپولو میڈ اسکلس لمیٹیڈ سکنڈ فلور داس اینڈ ریبوک شوروم، روڈ نمبر 36 شمس آباد نزد اولڈ رنگ روڈ برج کوا گوڑہ روڈ شمس آباد سے راست یا فون نمبرات 7306003030 یا 7331148560 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT