Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدر نشین محمد ہدایت جائزہ نہیں لے سکے

اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدر نشین محمد ہدایت جائزہ نہیں لے سکے

حیدرآباد۔/18فبروری، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید سے متعلق حکومت کے احکامات کے ساتھ ہی نامزد کردہ صدرنشین محمد ہدایت صدر نشین کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے حج ہاوز میں واقع اقلیتی فینانس کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئے۔ تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کارپوریشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے احکامات کی ع

حیدرآباد۔/18فبروری، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی تشکیل جدید سے متعلق حکومت کے احکامات کے ساتھ ہی نامزد کردہ صدرنشین محمد ہدایت صدر نشین کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے حج ہاوز میں واقع اقلیتی فینانس کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئے۔ تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کارپوریشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے احکامات کی عدم وصولی کے سبب جائزہ دینے سے انکار کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گنٹور سے تعلق رکھنے والے محمد ہدایت جنہیں حکومت نے صدرنشین کے عہدہ پر نامزد کیا اور کل رات دیر گئے اس سلسلہ میں جی او آر ٹی نمبر 60 جاری کیا گیا۔ وہ آج صبح حج ہاوز پہنچ گئے، ان کے ہمراہ بعض حامی بھی تھے۔ وہ اس بات پر مصر تھے کہ انہیں صدرنشین کے عہدہ کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے عہدیداروں نے اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سے ربط قائم کیا جس پر بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بھی قواعد کے خلاف جائزہ دینے سے منع کردیا۔ طریقہ کار کے مطابق سکریٹری اقلیتی بہبود جی او کی کاپی کے ساتھ منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ صدرنشین کو ذمہ داری لینے کی اجازت دیں۔

دوپہر کے بعد بھی محمد ہدایت صدرنشین کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے حج ہاوز کے چکر کاٹتے رہے تاہم انہیں موقع نہیں ملا۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ابھی تک انہیں عہدیدار کی دستخط کے ساتھ تقرر کا جی او حوالے نہیں کیا گیا۔ وہ ویب سائٹ سے جی او کاپی حاصل کرتے ہوئے جائزہ لینے کیلئے پہنچ گئے۔ اسی دوران ریاستی حج کمیٹی کے صدرنشین کے انتخاب کیلئے بھی حج کمیٹی کا اجلاس طلب کرنا باقی ہے۔ حکومت نے ارکان کا تقرر تو کردیا ہے تاہم ان میں سے صدرنشین کا انتخاب ہوگا۔ ارکان کی نامزدگی کے اندرون 40یوم ارکان صدرنشین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔ صدرنشین کا نام چیف منسٹر کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے لیکن موجودہ تبدیلی شدہ سیاسی صورتحال میں صدرنشین حج کمیٹی کے جلد انتخاب کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ حج کمیٹی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن دونوں اداروں میں حکومت نے تلنگانہ سے ناانصافی کی اور سیما آندھرا علاقہ کے زائد ارکان کو نمائندگی دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT