Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی مسائل کی یکسوئی کیلئے فنڈس کی منظوری کا تیقن

اقلیتی مسائل کی یکسوئی کیلئے فنڈس کی منظوری کا تیقن

پٹلم۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کی جامع مسجد ، مسجد طور ، مسجد قباء میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جامع مسجد پٹلم میں حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے ، ضلع پریشد صدرنشین دفعیدار راجو ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ، منڈل پرجاپریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ،

پٹلم۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کی جامع مسجد ، مسجد طور ، مسجد قباء میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جامع مسجد پٹلم میں حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے ، ضلع پریشد صدرنشین دفعیدار راجو ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ، منڈل پرجاپریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ، ایم پی ٹی سیز کاپشن ممبر شیخ کریم ، ٹی آر ایس پارٹی سینئر لیڈر مسٹر اے وینکٹ رام ریڈی ، مائناریٹی صدر مسٹر سید رحمت اﷲ کے علاوہ دیگر حضرات کی کثیرتعداد نے افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ افطار سے قبل مولوی جناب سید عبدالغنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قدیم قبرستان کی حصاربندی ، جدید قبرستان کی حصار بندی ، مائناریٹی کمیونٹی ہال کی تعمیر ، مساجد میں بیت الخلاء ، طہارت خانوں کی تعمیری کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی ضروری ہے ۔ انھوں نے قائدین کو میمورنڈم یادداشت کے طورپر حوالے کیا ۔ رکن اسمبلی نے اس میمورنڈم کو پڑھتے ہوئے جملہ 43 لاکھ روپئے منظور کرانے کا تیقن دیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا روزہ بڑا مشکل ہوتا ہے ۔ انھوں نے مسلمانوں کو پیشگی عید کی مبارک پیش کی ۔ مسلمانوں ، اولیائے طلباء سے خاص طورپر ہمدردانہ گزارش کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے مسلمانوں کو 12% تحفظات کی عمل آوری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائیں، آگے چل کر ملازمت ملنے کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ اگربچہ پڑھا لکھا ہوگا تو نوکری آسانی سے مل جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT