Saturday , December 15 2018

اقلیتی نوجوانوں کیلئے ’’موبائیل سرویسنگ‘‘ ٹریننگ پروگرام

حیدرآباد 15 فروری (پریس نوٹ) محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹرپرینئرشپ ڈیولپمنٹ (APBIRED) ، راجندر نگر، حیدرآباد کے تعاون و اشتراک سے اضلاع حیدرآباد اور رنگاریڈی کے 18 تا 30 سال عمر گروپ کے اقلیتی کمیونٹی کے لڑکوں کیلئے موبائیل ’’سرویسنگ‘‘ پر ٹریننگ پروگرام 24 فروری سے منعقد کیا جارہا ہے جس کی مدت ایک ماہ ہوگی۔ کم از کم ایس ایس سی کامیاب یا زائد قابلیت کے لڑکے اس کے لئے اہل ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی اساس پر ہوں گے۔ یہ ٹریننگ حج ہاؤز بلڈنگ، نامپلی حیدرآباد میں ہوگی جو مفت فراہم کی جائے گی اور ورکنگ لنچ بھی فراہم کیا جائے گا۔ رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-60026350 ، پر ربط کریں۔ ای میل www.apbired.org ۔ اقلیتی نوجوان اِس کورس سے استفادہ کرتے ہوئے روزگار سے مربوط ہوسکتے ہیں۔ بیرون ممالک میں بھی اِس کی کافی مانگ ہے۔

TOPPOPULARRECENT