Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی نوجوانوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر کے انقلابی اقدامات

اقلیتی نوجوانوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر کے انقلابی اقدامات

جامعہ نظامیہ کامپلیکس عابڈس پر کیریئر کونسلنگ ویب سائٹ کا افتتاح ، اے کے خاں کا خطاب

حیدرآباد۔10 جنوری (سیاست نیوز) جناب اے کے خاں مشیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے جامعہ نظامیہ کامپلیکس تھرڈ فلور، گن فاؤنڈری (عابڈز) پر تلنگانہ مائناریٹیز کیریئر کونسلنگ سنٹر اور ویب سائیٹ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول میں رہبری و رہنمائی کی خاطر اس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے لئے بڑے سنجیدہ ہیں اور شبانہ روز انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی کامیاب کرنے کے بعد کورس کا انتخاب اور اس کے ساتھ جنہوں نے تعلیم حاصل کرلی ہے، انہیں روزگار کا انتخاب مختلف میدانوں میں ایک مشکل مرحلہ ہے، ان کے لئے بعض وقت والدین کی رہبری و رہنمائی کے نہ ہونے کے باعث طلباء اپنی مرضی کے مطابق جس میدان کا چاہے انتخاب کرلیتے کیریئر گائیڈنس سنٹر کے ویب سائٹ tmccc.telangana.gov.in جس کے ذریعہ طلباء مختلف کورس اور روزگار کی تفصیلات سے روشناس ہوسکتے ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر مائناریٹیز اسٹڈی سرکل نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ کونسلنگ سنٹر میں قابل اور تجربہ کار ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں مفت رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے پہلے ہی سے اقلیتی طلباء کیلئے دو سنٹرس قائم ہیں جن میں CEDM اور تلنگانہ اسٹڈی سنٹرس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتوں کی ہمہ جہت بھلائی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ جناب سید محمد افتخار شریف چیف کونسلر کونسلنگ سنٹر نے ابتداء میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کونسلنگ کا مقصد مسلم نوجوانوں میں تعلیم اور روزگار کے بارے میں شعور بیداری پیدا کرنا ہے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو صحیح اور مثبت سمت میں گامزن کرنا ہے۔ اس تقریب میں معززین کے علاوہ طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT