Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی نوجوانوں کے فنی ٹریننگ سنٹر کا معائنہ

اقلیتی نوجوانوں کے فنی ٹریننگ سنٹر کا معائنہ

نظام آباد۔ 13؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے آج رنجل منڈل میں واقع اقلیتی نوجوانوں کے ٹریننگ سنٹرس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کو معاشی امداد پہنچانے کی غرض سے اقلیتی نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے تربیت دی جارہی ہے لہذا اس سے استفادہ  کرنے کی خواہش کی۔ رنجل منڈل میں نوجوانوں کیلئے خصوصی طور پر قائم کردہ ٹریننگ سنٹر میں 47 لڑکیاں، 41 لڑکے کے تین بیاچس کو انفارمیشن ٹکنالوجی، فارمیسی، کاسٹمر ریلیشن سرویس کی تربیت دی جارہی ہے۔ روز مرہ کے استعمال کئے جانے والے چیزوں کا استعمال، آن لائن ٹکٹ ریزرویشن، انگلش میں بات چیت میں مہارت حاصل کرنے کی خواہش کی۔ تربیتی مرکز کی کارکردگی پر ضلع کلکٹر نے ناراضگی ظاہر کی۔ 15 دن میں سدھار پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ یہاں پر قائم کردہ سلائی مشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ زیادہ سے زیادہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو سلائی مشن سنٹر کا معائنہ کیا زیادہ سے زیادہ اقلیتی لڑکیوں کو سلائی، ایمبراڈی کی تربیت دینے کیلئے لائحہ عمل کو ترتیب دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر آرڈی او شیام پرساد لال، جابس ضلع منیجر ولاس رائو و دیگر بھی موجود تھے۔

ضلع میدک کے 12سب انسپکٹرس کے تبادلے
سنگاریڈی۔13؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ایس پی ضلع میدک بی سومتی کے ایک پریس نوٹ کے بموجب حیدرآباد رینج آئی جی کے احکامات کے مطابق ضلع میدک کے 12 سب انسپکٹر آف پولیس کے تبادلے عمل میں آئے جن میں لو کمار وی آر سے جھرہ سنگم ‘ ایس وجئے کمار چراغ پلی سے رامچندر ا پور کرائم ‘ بی سبھائش ریڈی وی آر میدک سے ایس بی میدک ‘ پی ستیہ نار ائنا گجویل سے ٹرافک سدی پیٹ ‘ بی کملا کر سدا سیو پیٹ سے گجویل آئی‘ ایم وینکٹ راجہ گوڑ رامچندرا پور کرائم سے نر ساپور ‘ بی مد ھو وی آر میدک سے پی سی آر سنگاریڈی ‘ کے ۔ ماروتی پر ساد سدی پیٹ ٹرافک سے توپران II ‘ پی کرشنا وی آر میدک سے سی سی ایس سنگاریڈی ‘ سی راج شیکھر بی ڈی ایل بھانور سے چراغ پلی ‘ ایم وجئے موہن وی آر میدک سے پٹن چیرو ‘ سی ایچ وٹھل وی آر میدک سے مہیلا پولیس اسٹیشن سنگاریڈی شامل ہیں ۔ضلع ایس پی نے متبدلہ سب انسپکٹر س کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT