Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی و دیگر طبقات کے طلبہ کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپس

اقلیتی و دیگر طبقات کے طلبہ کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپس

حیدرآباد۔10نومبر ( این ایس ایس ) کمشنر محکمہ سماجی بھلائی آندھراپردیش نے مطلع کیا ہے کہ درج فہرست طبقات وقبائل ‘ پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے علاوہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور معذور طلبہ کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپس برائے سال 2014-15ء حاصل کرنے کیلئے تجدیدی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 17نومبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ انہوں نے تمام مستحق طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درکار می۔سیوا سرٹیفیکٹس حاصل کرتے ہوئے فی الفور محکمہ کے ویب سائٹس http://apepass.cgg.gov.inپر آن لائن رینیول درخواستیں پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT