Tuesday , December 18 2018

اقلیتی کمیشن کا اجلاس،مختلف مقدمات کی سماعت

مکہ مسجد مقدمہ میں وزارت داخلہ سے وضاحت طلبی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی کمیشن کا اجلاس صدرنشین محمد قمرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 4 مختلف نمائندگیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے متعلق دو مقدمات کے سلسلہ میں رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور یونیورسٹی کے موقف کی وضاحت کی ۔ اسسٹنٹ سٹی پلانر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور کلکٹر پدا پلی کی جانب سے عہدیداروں نے متعلقہ مقدمات کی سماعت میں حصہ لیا۔ اوقافی جائیداد سے متعلق ایک مقدمہ میں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر اور وقف بورڈ کے عہدیداروں نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر کی نمائندگی کی ۔ مقدمات کی آئندہ سماعت 31 مئی کو مقرر کی ہے۔ صدرنشین کمیشن نے بتایا کہ مکہ مسجد بم دھماکہ کے عدالتی فیصلہ کے سلسلہ میں وزارت داخلہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور قانونی ماہرین کی رائے حاصل کرتے ہوئے حکومت سے سفارش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد اپنے مسائل کے سلسلہ میں کمیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT