Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / اقل ترین نیوکلئیر مزاحمت برقرار رکھی جائیگی

اقل ترین نیوکلئیر مزاحمت برقرار رکھی جائیگی

جنوبی ایشیا میں حکمت عملی استحکام کو متوازن رکھنا ضروری :سرتاج عزیز
اسلام آباد 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اقل ترین نیوکلئیر مزاحمت برقرار رکھے گا تاکہ جنوبی ایشیا میں حکمت عملی استحکام متوازن رہ سکے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجی امور سرتاج عزیز نے یہ بات کہی جبکہ پاکستان پر مسلسل بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو سست کرے ۔ یہاں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا حکمت عملی استحکام منفی رہا ہے کیونکہ یہاں ایسی پالیسیاں اختیار کی گئیں جو مروجہ اصولوں اور قوانین کے مغائر تھیں۔ یہاں اب انفرادی مملکتی اور تجارتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند ۔ امریکہ سیول نیوکلئیر معاہدہ ہوا اور اس کے بعد ہندوستان کو این ایس جی کی جانب سے متنازعہ استثنی دیا گیا ۔ وہ یہ سوال کرتے ہیں کہ ایسا معاہدہ ہونے کے آٹھ سال کے بعد عدم پھیلاؤ کے شعبہ میں کیا حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک علاقہ کے حکمت عملی استحکام میں توازن چاہتا ہے اس لئے اقل ترین نیوکلئیر مزاحمت برقرار رکھے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT