Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ اور امریکہ ،شمالی کوریا کو نیوکلیئر سے پاک بنانے کوشاں

اقوام متحدہ اور امریکہ ،شمالی کوریا کو نیوکلیئر سے پاک بنانے کوشاں

اقوام متحدہ؍ واشنگٹن ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آج شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان بات چیت کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ ہی اس بات پر بھی اصرار کیا کہ شمالی کوریا کو اس کے نیوکلیئر پروگرام سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے جو صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ناکہ دھمکیوں سے۔ گوٹیرس نے کہا کہ انہیں اس بات سے کافی حوصلہ ملا ہے۔ کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر سے پاک قرار دینے کے لئے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان اجلاس کے انعقاد کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں سیکریٹری جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جانب مزید پیشرفت سے امن مقاصد کیلئے کی جانے والی بات چیت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ اسی مضبوط سنگ بنیاد پر امن کی ایک مضبوط عمارت تعمیر ہوگی۔
دوسری طرف امریکہ اور اس کے دیگر حلیف ممالک بھی کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر توانائی سے پاک جزیرہ نما بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کہا کہ ہم کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر توانائی سے پاک جزیرہ نما بنانے اپنے عزائم سے وابستہ ہیں۔ وائیٹ ہاؤس میں سویڈن کے وزیراعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا میں یہ خبریں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئی ہیں کہ شمالی کوریا ، امریکہ کے ساتھ بات چیت کا خواہاں جو یقینا اچھی خبر ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو اس کے یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT