Wednesday , October 24 2018
Home / Top Stories / اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر

اقوام متحدہ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستان کے مشیر قومی سلامتی و مشیر خارجی اُمور سرتاج عزیز توقع ہے کہ بین الاقوامی ادارہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران علیحدہ طور پر ملاقات کریں گے۔ سشما سوراج کل نیویارک پہونچیں گی اور دولت مشترکہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اور 25 ستمبر کو سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس می

اقوام متحدہ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستان کے مشیر قومی سلامتی و مشیر خارجی اُمور سرتاج عزیز توقع ہے کہ بین الاقوامی ادارہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران علیحدہ طور پر ملاقات کریں گے۔ سشما سوراج کل نیویارک پہونچیں گی اور دولت مشترکہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اور 25 ستمبر کو سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ سارک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی منعقد ہوگا۔ سشما سوراج نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی ملاقات سرتاج عزیز بھی ہوسکتی ہے۔ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ اسوک مکرجی نے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی سے کہا کہ دونوں کی ملاقات متوقع ہے۔ اسوک مکرجی نے کہا کہ دونوں قائدین کی ملاقات کا یہ دوسرا موقع ہوگا۔ قبل ازیں دونوں دولت مشترکہ وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران بھی ملاقات کریں گے۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں دولت مشترکہ کے ارکان ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ، لیکن نریندر مودی سے ان کی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ سشما سوراج قبل ازیں 12 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر دوشنبے میں بھی ہوچکی ہے جہاں دونوں نے چوٹی کانفرنس میں ایک وقفے کے دوران ایک دوسرے کو نیک خواہشات پیش کی تھیں۔ ہندوستان اور پاکستان فی الحال ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں۔ معتمدین خارجہ سطح کی کانفرنس ایک ماہ قبل منسوخ کردی گئی تھی جبکہ پاکستان کے سفیر نے ہندوستانی علیحدگی پسندوں سے ملاقات کی تھی۔ سشما سوراج کے پاس نیویارک میں باہمی ملاقاتوں کا مکمل پروگرام موجود ہے۔وہ اقوام متحدہ میں 2 اکتوبر کو ایک تقریب میں شرکت کریں گی جو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کے سلسلے میں بین الاقوامی یوم عدم تشدد بطور منائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT