Monday , May 21 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ ’’جھوٹوں کا گڑھ‘‘ : نتن یاہو

اقوام متحدہ ’’جھوٹوں کا گڑھ‘‘ : نتن یاہو

یروشلم ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج اقوام متحدہ کی توہین کرتے ہوئے اسے ’’جھوٹوں کے گڑھ‘‘ سے تعبیر کیا جبکہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے فیصلہ کو مسترد کرنے کیلئے جنرل اسمبلی کا ایک اجلاس منعقد شدنی ہے۔ جنوبی اسرائیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل ہی اسرائیل اسے یکسر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کا موقف اسرائیل کے تئیں اقوام متحدہ کے باہر بھی تبدیل ہورہا ہے اور اب ایسا محسوس ہونے لگا ہیکہ ان کا موقف اقوام متحدہ میں بھی وہی ہوگا جو اس کے باہر ہے جسے ہم ’’جھوٹوں کا گڑھ‘‘ کہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT