Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ سربراہ کا /10 جنور ی سے دورہ ہند

اقوام متحدہ سربراہ کا /10 جنور ی سے دورہ ہند

اقوام متحدہ ۔ /6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ بانکی مون ہندوستان میں تمام طبقات کو شامل کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی ضرور ت پر زور دیں گے جب وہ اس ملک کا رواں ہفتہ کے اواخر اپنا دورہ شروع کریں گے ، ان کے ترجمان نے آج یہ بات کہی ۔ /10 تا /13جنوری اپنے دورہ ہند کے دوران یو این سکریٹری جنرل لچکدار گجرات سمیٹ میں قائدین اور پالیسی س

اقوام متحدہ ۔ /6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ بانکی مون ہندوستان میں تمام طبقات کو شامل کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی ضرور ت پر زور دیں گے جب وہ اس ملک کا رواں ہفتہ کے اواخر اپنا دورہ شروع کریں گے ، ان کے ترجمان نے آج یہ بات کہی ۔ /10 تا /13جنوری اپنے دورہ ہند کے دوران یو این سکریٹری جنرل لچکدار گجرات سمیٹ میں قائدین اور پالیسی سازوں کو مخاطب کریں گے اور طئے شدہ پروگرام کے مطابق گجرات اور نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران وہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیراعظم نریندر مودی ، وزیرامور خارجہ سشما سواراج اور دیگر کلیدی ہندوستانی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ بان /10 جنوری کو احمد آباد کا سفر کریں گے اور /11 جنوری کو ساتویں وائبرینٹ گجرات سمیٹ کے افتتاحی سیشن میں کلیدی خطبہ دیں گے ۔ /12 جنوری کو وہ انڈین کونسل آف ورلڈ افیرس کے زیراہتمام 13 واں سپرو ہاؤز لیکچر دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT