Wednesday , October 24 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ سے مکمل رکنیت کا فلسطینی اتھارٹی کا مطالبہ

اقوام متحدہ سے مکمل رکنیت کا فلسطینی اتھارٹی کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔ 23 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی وزارت خارجہ کے سکریٹری تیسیر جرادات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی بیت المقدس کے حوالے سے نئے منصوبے وضع کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ فلسطینیوں کی جانب سے مطالبہ کیا جائے گا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت کا حامل تسلیم کیا جائے جس کا دارالحکومت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مشرقی بیت المقدس ہو۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو امریکی سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔اس اقدام نے اسلامی دنیا میں غم و غصّے کی لہر بھڑکا دی اور بین الاقوامی سطح پر اس فیصلے کو مشترد کر دیا گیا۔جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 128 ممالک نے ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لے۔ اس قرارداد کے خلاف 9 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ 35 ممالک نے اس رائے شماری میں شامل ہونے سے منع کر دیا کیوں کہ امریکہ نے ان ممالک کو مالی معاونت بند کر دینے کی دھمکی دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT