Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں اصلاحات کیلئے ٹرمپ کی صدارت میں اجلاس

اقوام متحدہ میں اصلاحات کیلئے ٹرمپ کی صدارت میں اجلاس

نیویارک ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو اقوام متحدہ کے ناقدین میں شمار کئے جاتے ہیں، نے اس عالمی مجلس میں اصلاحات متعارف کرنے کیلئے عالمی قائدین کی تائید حاصل کرنے کی سعی شروع کردی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ان کا اہم خطاب بھی ہونے والا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ ہندوستان بھی اقوام متحدہ کے کچھ دیگر ارکان ممالک کی طرح اس عالمی مجلس کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اور توسیع کا خواہاں ہے۔ اپنے خطاب سے قبل توقع ہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ عالمی قائدین کے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں اقوام متحدہ میں اصلاحات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ہندوستان کی وزیرخارجہ سشماسوراج بھی شرکت کریں گی۔ اس موقع پر امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ٹرمپ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ذریعہ اصلاحات کی مساعی کی تائید کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کو ایک ایسے کلب سے تعبیر کیا تھا جہاں لوگ گپ شپ اور وقت گذاری کیلئے جمع ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT