Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں شمالی کوریانے امریکہ کی شکایت کی

اقوام متحدہ میں شمالی کوریانے امریکہ کی شکایت کی

اقوام متحدہ۔14نومبر (سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق کے خلاف اقوام متحدہ (یو این او) میں شکایت کی اور کہا کہ اس سے جزیرہ نما کوریا میں حالات مزید خراب ہوں گے ۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائند جا سونگ نام نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو کل ایک مکتوب لکھ کر کہا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کے ارد گرد ایٹمی جنگ آلات لاکر جنگ جیسی صورتحال پیدا کر رہا ہے ۔جنوبی کوریا نے کہا کہ یہ مشق شمالی کوریا کو ہتھیاروں کے ٹیسٹ سے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ یہ مشق آج ختم ہو جائے گی۔ اس میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن، یو ایس ایس نمٹزاور یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ حصہ لے رہے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نے انہیں ‘بوڑھا”کہہ کر ذلیل کیا ہے ، لیکن وہ ان کوکبھی ’چھوٹا اور موٹا‘ نہیں کہیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT