Friday , July 20 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں نو روز کی تقریبات

اقوام متحدہ میں نو روز کی تقریبات

اقوام متحدہ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آج نو روز کے موقع پر مسرت بھرے لہجہ میں کہا کہ نو روز کا پیغام اور اس کی روح آج کے اس پرآشوب دور میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ جہاں ہر طرف جنگ و جدال غیرملکیوں سے نفرت اور پناہ گزینوں کا بحران جاری ہے۔ سالانہ نو روز تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری دنیا کے عوام یہ بات محسوس کرنے لگے ہیں کہ دنیا میں نو روز سے بڑھ کر کسی کی بھی اہمیت نہیں اور وہ بھی ایک ایسے وقت جہاں ہر طرف جنگ و جدال، معصوم اور بے گناہ بچوں کا قتل، نسل پرستی اور غیرملکیوں سے نفرت کا ماحول پایا جاتا ہو، وہاں نوروز کا پیغام بہت ہی بھلا معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ بھائی چارگی، رواداری اور آپسی میل ملاپ کا پیغام دیتا ہے۔ آج دنیا کو نوروز کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرس میں ہر سال عالمی یوم نوروز تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا سلسلہ 2010ء سے شروع کیا گیا تھا اور اس یادگاری تقریب میں ہندوستان کا تعاون بھی شامل ہے جبکہ دیگر ممالک میں افغانستان، آذربائیجان، ایران، عراق، قازقستان، کرغستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمنستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT