اقوام متحدہ میں ووٹ دینے سے ہند ۔اسرائیل تعلقات غیر متاثر

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے آج کہا کہ غزہ پر اس کی بمباری کی تحقیقات شروع کرنے کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرار داد کو ہندوستان کی حمایت پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ ہند۔ اسرائیل تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ اسرائیل سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے آج کہا کہ غزہ پر اس کی بمباری کی تحقیقات شروع کرنے کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرار داد کو ہندوستان کی حمایت پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ ہند۔ اسرائیل تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ اسرائیل سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں قرار داد کی منظوری نے ہمیں مایوس کیا ہے لیکن ہند۔ اسرائیل تعلقات پر کوئی آنچ نہیں آئیں گی ۔ یہ روابط مضبوطی سے قائم رہیں گے ۔ ہندوستان نے کل ہی برکس ممالک کے ہمراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی قرار دادکی تائید میںووٹ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT