Monday , December 18 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں پاکستان کا احمقانہ عمل ،غزہ میں زخمی لڑکی کو کشمیری بتایا

اقوام متحدہ میں پاکستان کا احمقانہ عمل ،غزہ میں زخمی لڑکی کو کشمیری بتایا

اقوام متحدہ۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے کی گئی تقریر کے ایک دن بعد پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی کے احمقانہ عمل پر تنقیدیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے جنرل اسمبلی میں ایک پیلٹ گن کی زخمی لڑکی کی فرضی تصویر بتائی ہے۔ ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں ایک لڑکی کی تصویر دکھائی ہے۔ دراصل یہ 2014ء کو شائع ہوئی تھی جو غزہ میں ہوئی فائرنگ میں زخمی ہوئی تھی، لیکن ملیحہ لودھی نے اس لڑکی کو کشمیری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پیلٹ گنوں سے زخمی کشمیریوں کی دردناک تصویر یہ ہے۔ دراصل یہ لڑکی 17 سالہ راویا ابوجوا ہے جو غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی بمباری میں زخمی ہوئی تھی۔ اس تصویر پر فوٹوگرافر ہیڈی لیون کو انعام بھی مل چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT