Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر سیداکبرالدین کا اکاؤنٹ ہیک

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر سیداکبرالدین کا اکاؤنٹ ہیک

اقوام متحدہ۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے بموجب ہیکروںنے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اتوار کی صبح پاکستان کا پرچم اور وہاں کے صدر ممنون حسین کی تصویر شائع کر دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سرکاری اکاؤنٹ کی نشاندہی کرنے والا نیلا نشان بھی غائب کر دیا۔ ھیکروں نے اس کے ساتھ ہی ان کے اکاؤنٹ پر ترکی زبان میں کچھ ٹوئٹر پیغام بھی لکھا۔ اگرچہ کچھ وقت بعد یہ تصاویر ہٹا دی گئی ہیں اور ٹوئٹ بھی مٹا دیا گیا۔ سمجھا جا رہا ہے کہ یہ حرکت کسی پاکستانی دہشت گرد تنظیم کی ہے جو ہندوستان پر سائبر حملہ کی جستجو میں ہے ۔ اگرچہ کچھ عرصہ بعد یہ دونوں تصویریں ہٹا دی گئیں۔وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ملک میں کل 199 سرکاری ویب ہیک کی گئیں۔ سال 2013 سے لے کر 2016 کے درمیان اب تک ملک میں 700 سے زائد سرکاری ویب سائٹس کی ھیکنگ ہو چکی ہے ۔ گزشتہ سال جنوری میں قومی فوجی محافظین کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی تھی تاہم صیانتکو سنگین خطرہ دیکھتے ہوئے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے فوراًہی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT